- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسان گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
- گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے
عمران خان نے خیبر پختونخوا میں عوام کا جنازہ نکالنے کے بعد پنجاب میں مک مکا کی سیاست شروع کردی، راجا ریاض

میاں محمودالرشید اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں لہٰذا عمران خان اپوزیشن لیڈر تبدیل کریں، راجا ریاض فوٹو: آن لائن/فائل
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصف کے چیرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں عوام کا جنازہ نکالنے کے بعد پنجاب میں مک مکا کی سیاست شروع کردی ہے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب حکومت سے مک مکا کرلیا ہے اور وہ اسمبلی میں مہنگائی اور دیگر مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں لہٰذا عمران خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمود الرشید کے بھائی کو پنجاب حکومت کی جانب سے نوکری بھی دی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس موقع پر شوکت بسرا نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دونوں شیروں کی جوڑی خودکش بمبار ہے جو صرف عوام کا خون چوسنے کے لئے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سونامی نہیں بلکہ بدنامی ہی اور پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سونامی خوشحالی نہیں بلکہ تباہی لے کر آئے گی۔ انہوں نے بھی میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں نہیں ہٹایا گیا تو تحریک شروع کریں گے۔
دوسری جانب میاں محمود الرشید نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ماضی کا قصہ ہے جو نان ایشوز کو ایشو بنا کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، راجہ ریاض کا اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا مطالبہ بلا جواز ہے اور اگر پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرانے کی تحریک چلائی تو اسے خود اس پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب ميں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرانے کی بجائے وفاق ميں اپنے مؤثر کردار کو یقینی بنائے اور سازشوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو کسی نے نوکری نہیں دی بلکہ ریونیو ڈپارٹمنٹ نے انہیں ایل ڈی اے میں اپنی مرضی سے تعینات کیا، پیپلز پارٹی پہلے معاملے کی چھان بین کرلے پھر اس حوالے سے کوئی بات کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔