لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان

اسٹاف رپورٹر  منگل 19 نومبر 2019
 لائیو اسٹاک کا شعبہ صوبے میں اہمیت کا حامل ہے، کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر۔ فوٹو: فائل

لائیو اسٹاک کا شعبہ صوبے میں اہمیت کا حامل ہے، کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاروں  کے لیے روشن امکانات موجود ہیں۔

بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو کے تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی مشیر برائے لائیوا سٹاک مٹھا خان کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے روشن امکانات موجود ہیں اس لیے لائیو اسٹاک کا شعبہ صوبے میں اہمیت کا حامل ہے۔ ایکسپو کے انعقاد سے سرمایہ کار متوجہ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسپو کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔ اس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ملکی پیداوار کو بڑھایا جاسکے جس سے ملک  معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت  دور دراز علاقوں میں مالداروں کی آگاہی کے لیے تربیتی کیمپس لگائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔