کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایریا کو گیس کی فراہمی بند، کے ای ایس سی کے کوٹے میں بھی کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اکتوبر 2013
۔بھٹ گیس فیلڈ میں آنے والی فنی خرابی کو ٹھیک کیا جارہا ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی فوٹو: فائل

۔بھٹ گیس فیلڈ میں آنے والی فنی خرابی کو ٹھیک کیا جارہا ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی فوٹو: فائل

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے پریشر میں کمی کے باعث کراچی کے سب سے بڑے صنعتی زون سائٹ کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک کے لئے بند جبکہ کے ای ایس سی کے کوٹے میں بھی کمی کردی ہے۔  

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ میں کمپریسرخراب ہونے اور دیگر گیس فیلڈز سے پریشر میں شدید کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سائٹ انڈسٹریل ایریا کو گیس کی فراہمی فی الوقت بند کردی گئی، بھٹ گیس فیلڈ میں آنے والی فنی خرابی کو ٹھیک کیا جارہا ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا اس لئے گیس کی فراہمی سے متعلق وقت نہیں دیا جاسکتا

دوسری جانب ترجمان کے ای ایس سی کا بھی کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 160 ملین مکعب فٹ کے بجائے 145 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔