بھارتی براڈ کاسٹر کیخلاف پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ

ایکسپریس نیوز  بدھ 20 نومبر 2019
لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ (فوٹو: فائل)

لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔ (فوٹو: فائل)

 لاہور:  پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکارکرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا جس میں دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان پی ایس ایل 2019 کے تمام میچزبراہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم صرف 7 میچزکے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری سے انکارکرتے ہوئے کام روک دیا تھا۔

پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچزکوٹی وی پردکھانا ممکن بنایا تھا، لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔