- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
نئی ٹیرف پالیسی کا محور برآمدات اور صنعتی ترقی ہوگی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ( منگل کو) منعقدہ اجلاس میں پہلی نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی، یہ اقدام قومی اقتصادی پالیسی کے ضمن میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ اس کے ذریعے صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے درآمداتی ٹیرف کے نفاذ کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ روایتی طور پر درآمداتی ٹیرف کو ریونیو جنریشن ٹول کے طور پر نافذ کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اس قسم کے ٹیرف پر ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے انحصار بڑھ گیا۔ تاہم حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت اقتصادی پالیسی کے پیراڈائیم کوصنعتی ترقی کے لیے ٹیرف مقرر کرنے کی غرض سے ازسرنو ترتیب دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیرف پالیسی ملک کی اقتصادی پالیسی سازی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اس سے برآمدات کو فروغ ملے گا اور صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔
کامرس ڈویژن کے مطابق نیشنل ٹیرف پالیسی کا مقصد ٹیرف اسٹرکچر میں بے ضابطگیاں دور کرنا اور اسے تجارتی پالیسی کی ترجیحات اور مسابقت کے فروغ کا عکاس بنانا ہے۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کی بنیاد ریونیو جنریشن کے بجائے ٹیرف کو تجارتی پالیسی کے انسٹرومنٹ کے طور پر نافذ کرنے کے اصولوں پر ہے۔
ٹیرف پالیسی ابتدائی مرحلے میں مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے میعادی حکمت عملی بھی مہیا کرے گی اور میعادی تحفظ کے ذریعے مسابقتی درآمدی مبادلہ کو بھی فروغ دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔