محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے بارش اور ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے  بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں، 23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔