امریکی فوجی طیارے کی بلااجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
ایئر ٹریفک کنٹرولرکی فوری مداخلت پر طیارے کو واپس جانا پڑا: فوٹو: فائل

ایئر ٹریفک کنٹرولرکی فوری مداخلت پر طیارے کو واپس جانا پڑا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی  فوجی طیارے کو روک دیا۔

طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اورکوڈ طلب کیا جس پراس نے بتانے سے انکارکردیا۔

ایئرٹریفک کنٹرولرنے وارننگ دی جس پرطیارہ کوواپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیراجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔