- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
ہالینڈ میں بحری جہاز کے کنٹینر سے 25 غیرقانونی تارکین برآمد
ایمسٹر ڈیم: یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے والے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ سے برطانیہ جانے والے ڈنمارک کے ایک بحری جہاز میں موجود اشیاء کو ٹھنڈا رکھنے والے ایک کنٹینر میں چھپائے گئے 25 پناہ گزین پکڑے گئے ہیں۔ یہ پناہ گزین کنٹینر میں چھپ کر سفر کر رہے تھے تاکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ جاسکیں۔
یہ خبر پڑھیں: ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانی گرفتار
پولیس بحری جہاز کو روٹرڈم بندرگاہ لے گئی اور اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سرد کنٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاحال پناہ گزینوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان تارکین وطن برآمد
واضح رہے کہ ماضی میں بھی تارکین وطن کو کنٹینروں کے ذریعے یورپ اسمگلکر کے ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 مردہ پناہ گزین برآمد ہوئے تھے، 3 نومبر کو فرانس میں ایک ٹرک سے 30 پاکستانی پناہ گزین اور 5 نومبر کو یونان میں ایک ریفریجیریٹر ٹرک سے39 افغان تارکین وطن برآمد ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔