ہالینڈ میں بحری جہاز کے کنٹینر سے 25 غیرقانونی تارکین برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
بحری جہاز ہالینڈ سے برطانیہ جا رہا تھا۔ فوٹو : فائل

بحری جہاز ہالینڈ سے برطانیہ جا رہا تھا۔ فوٹو : فائل

ایمسٹر ڈیم: یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے والے بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 25 مہاجرین برآمد ہوئے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ سے برطانیہ جانے والے ڈنمارک کے ایک بحری جہاز میں موجود اشیاء کو ٹھنڈا رکھنے والے ایک کنٹینر میں چھپائے گئے 25 پناہ گزین پکڑے گئے ہیں۔ یہ پناہ گزین کنٹینر میں چھپ کر سفر کر رہے تھے تاکہ غیر قانونی طور پر برطانیہ جاسکیں۔

یہ خبر پڑھیں: ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانی گرفتار

پولیس بحری جہاز کو روٹرڈم بندرگاہ لے گئی اور اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سرد کنٹینر میں چھپ کر سفر کرنے والے پناہ گزینوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاحال پناہ گزینوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یونان میں ایک ٹرک سے 39 افغان تارکین وطن برآمد

واضح رہے کہ ماضی میں بھی تارکین وطن کو کنٹینروں کے ذریعے یورپ اسمگلکر کے ایسے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 مردہ پناہ گزین برآمد ہوئے تھے، 3 نومبر کو فرانس میں ایک ٹرک سے 30 پاکستانی پناہ گزین اور 5 نومبر کو یونان میں ایک ریفریجیریٹر ٹرک سے39 افغان تارکین وطن برآمد ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔