شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور اس حوالے سے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف نے رواں سال جون میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے دیدیا ہے اور ہم نے انتخابی دھاندلی کمیشن سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو پوری طرح سپورٹ کریں گے انکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔