سعودی عرب میں لڑکوں کو چھیڑنے پر پاکستانی لڑکیاں گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
پاکستانیوں نے لڑکی نے سعودی لڑکوں اور راہگیروں پر جملے کسے تھے۔ فوٹو : فائل

پاکستانیوں نے لڑکی نے سعودی لڑکوں اور راہگیروں پر جملے کسے تھے۔ فوٹو : فائل

جدہ: سعودی عرب میں لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی 2 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق جدہ پولیس نے اسنیپ چیٹ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پاکستانی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکی پر اپنی گاڑی میں بیٹھے چہل قدمی کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور راہگیروں پر نامناسب جملے کسنے کا الزام ہے۔

اسنیپ چیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں گرفتار پاکستانی لڑکی کو لڑکوں پر جملے کستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کی اس حرکت پر صارفین نے جدہ پولیس سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے اور گرفتار کرکے آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے حکام کی جانب سے گرفتاری کا گرین سگنل ملنے کے بعد مذکورہ لڑکی کو مدائن کے علاقے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی۔ دونوں لڑکیاں اس بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔

گرفتاری کے بعد ان لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔ سعودی عرب کے قوانین میں چھیڑخانی کی سزا 5 سال قید اورایک لاکھ  ریال جرمانہ ہے۔ تاہم واضح نہیں کہ پولیس نے لڑکیوں کو معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا ہے یا مقدمہ چلایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔