قلعہ عبداﷲ میں اے این ایف اور لیویز نے بھنگ کی فصل تلف کردی

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
عوام اپنی نسلوں کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے تعاون کریں، اے این ایف حکام۔ فوٹو:ایکسپریس

عوام اپنی نسلوں کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لئے تعاون کریں، اے این ایف حکام۔ فوٹو:ایکسپریس

کوئٹہ: مسے زئی آرمبی اور دیگر علاقوں میں خود کار آری اور ٹریکٹر کی مدد سے کارروائی کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور لیویز کے اہلکاروں  نے مسے زئی آرمبی اور دیگر علاقوں  میں کاروائی کرتے ہوئے بھنگ کی کئی ایکڑ اراضی پر کھڑی فصل کو خودکار آری اور ٹریکٹر کے ذریعے تلف کردیا۔

اے این ایف حکام نے مقامی صحافیوں  کو بتایا کہ کاروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، عوام غیر قانونی فصلوں  کی کاشت سے گریز کریں  اور اسے تلف کرنے میں  تعاون کریں  تاکہ اپنی نسلوں  کو منشیات کے ناسور سے بچا سکیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔