- وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر کینیڈین ہم منصب سے رابطہ
- جرمنی؛ را کیلیے کشمیریوں کی جاسوسی کرنیوالے بھارتی جوڑے کو 18 سال قید کا حکم
- بھارتی فورسز کی فائرنگ؛ غلطی سے سرحد پار کرنے والا ذہنی معذور شہری شہید
- سردی سے اعضا کو منجمد ہونے سے بچانے والا اسپرے تیار
- برطانیہ؛ بھارتی ڈاکٹر پر خواتین مریضوں کے جنسی استحصال کی فرد جرم عائد
- پشاور میں خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل، پولیس کے چھاپے
- پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم مل کر کوشش کرے، وزیراعظم
- جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دیدی
- سلیکٹڈ کو خواب میں نظر آتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے، بلاول
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی
- پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی بھی کھول دی گئی
- مردہ انسانوں سے کھاد تیار کرنے والی فیکٹری کی تعمیر شروع
- جاپان میں 50 ہزار کارڈ سے کرسمس ٹری بنادیا گیا
- اٹھارہ سوال لیے پھر رہا ہوں شہباز شریف جواب نہیں دیتے، شہزاد اکبر
- تیز رفتار بے قابو ٹریلر کے پولیس گاڑی پر گرنے کی ویڈیو وائرل
- پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 406 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا
- ٹانک میں فورسز پر دو حملے؛ فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید
- وکلا کی جرات کیسے ہوئی اسپتال پر حملہ کرنے کی، لاہور ہائیکورٹ
- افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں تباہ، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
- مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیراعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کردیا
حکومت کا سوشل میڈیا پر کنٹرول کا منصوبہ

سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال یا محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے.،فوٹو:فائل
اسلام آباد: سرکاری اداروں میں واٹس ایپ کے استعمال سمیت فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پر پابندی کی تجویز ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کو اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین زد میں آئیں گے۔ علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس میں آئی ٹی بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کیلئے اتھارٹی بنانے کی تجویز حکومت کو پیش کردی ہے، جب کہ سوشل میڈیا پرجعلی خبروں کی روک تھام اورخبر کی تصدیق کا نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
آئی ٹی بورڈ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں واٹس ایپ کا استعمال یا محکمانہ دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے بلکہ ملازمین کے لئے واٹس ایپ طرز کی سروس متعارف کرائی جائے گی جس پر وائس میسج، ویڈیو اور دستاویزات بھیجے جا سکیں گے، اور اس سروس کا سرور حکومت بنائے گی۔
این آئی ٹی بی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری افسران یا ملازم سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم بزنس نہیں کرسکیں گے اور مستقبل میں سرکاری اداروں میں فیس بک، یوٹیوب اور یو ایس بی کے استعمال پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔