جنگلی کتوں نے حاملہ خاتون کو بھنبھوڑ کر ہلاک کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 20 نومبر 2019
پیلارسکی خود بھی کتوں کی شوقین ہیں اور کئی پالتو کتوں کی مالک ہیں۔ فوٹو : فرانسیسی میڈیا

پیلارسکی خود بھی کتوں کی شوقین ہیں اور کئی پالتو کتوں کی مالک ہیں۔ فوٹو : فرانسیسی میڈیا

پیرس: فرانس کے جنگلات میں چہل قدمی کے دوران 29 سالہ حاملہ خاتون پر بھوکے کتوں کے غول نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ حاملہ خاتون الیزا پیلارسکی اپنے پالتو کتے کے ساتھ رٹز کے جنگلات میں چہل قدمی کررہی تھیں کہ اچانک خطرناک جنگلی کتوں کے غول نے انہیں گھیر لیا۔ ایک درجن سے زائد شکاری کتے بھوکے تھے اور شکار پر نکلے ہوئے تھے۔

پیلارسکی نے اسی وقت اپنے شوہر کو فون کرکے مدد طلب کی، کتے مسلسل بھونکتے جارہے تھے اور خاتون پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد شوہر پہنچے تو وہاں اہلیہ کی ٹانگ جسم سے علیحدہ ملی۔ کتوں نے پیلارسکی کو بری طرح بھنبھوڑ دیا تھا۔

شوہر نے زخموں سے کراہتی اپنی اہلیہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔