غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی تنصیب پر 35اسکول وین ضبط

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 25 اکتوبر 2013
چھتوں پر سوار کرنے والی2660 پبلک سروس وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

چھتوں پر سوار کرنے والی2660 پبلک سروس وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی تنصیب پر 35اسکول وین کو تحویل میں لے لیا گیا۔

مرکزی پولیس دفترسے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور حادثات کی روک تھام کے ضمن میں ٹریفک پولیس زونز کے تحت کی جانیوالی کارروائیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی تنصیب پر 467اسکول وین کو چالان ٹکٹس کے اجرا کے تحت 2لاکھ 30 ہزارسے زائد رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 35 اسکول وین کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کو پانچوں ٹریفک زونز کی کار کردگی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ 22 اکتوبر تک اوور لوڈنگ و مسافروں کو چھتوں پر سوار کرنے والی2660 پبلک سروس وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے اور121مسافرگاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا ، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پریشر ہارن استعمال کرنے والی 404 گاڑیوں کو مذکورہ دورانیے میں چالان ٹکس دیئے گئے جبکہ 28 پریشر ہارن ضبط کیے گیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔