ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ برطانیہ بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

دورے کے دوران نیول چیف کو برطانوی رائل نیول کالج میڈل بھی تفویض کیا گیا۔


Staff Reporter November 21, 2019
دورے کے دوران نیول چیف کو برطانوی رائل نیول کالج میڈل بھی تفویض کیا گیا۔ فوٹو: فائل

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورے کے دوران رائل نیوی کے فرسٹ سی لارڈ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (شپس) سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران نیول چیف کو برطانوی رائل نیول کالج میڈل بھی تفویض کیا گیا۔

نیول چیف نے اسٹریٹیجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور برطانیہ کے نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر ، برٹش تھِنک ٹینک اور انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزارت دفاع میں فرسٹ سی لارڈ ایڈمرل ٹونی راڈکین، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (شپس) ریئر ایڈمرل جم ہیغام اور چیپلین آف دی فلیٹ مارٹن جان گوف سے نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

مقبول خبریں