پراسرار بکری نے ماہرین کو سڑکوں پر تگنی کا ناچ نچادیا

نیٹ نیوز  جمعـء 25 اکتوبر 2013
گھر سے بھاگی بکری کوبیہوش کرکے پکڑا کر حوالات میں بندکردیا گیا۔ فوٹو: فائل

گھر سے بھاگی بکری کوبیہوش کرکے پکڑا کر حوالات میں بندکردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ڈیس موئنز: امریکا میں ایک پراسرار بکری نے گھر سے بھاگ کر جنگلی حیات کے ماہرین کو سڑکوں پر گھنٹوں تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔

آخر کار اسے بے ہوش کرنے والی گولی مار کر قابو کیا گیا۔ ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنز میں یہ پراسرار بوئیر نسل کی بھوری اور سفید کھال اور نیچے لٹکتے کانوں والی بکری اچانک نمودار ہوئی اور رکاوٹ عبور کرکے سڑک کے درمیان آگئی۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے محکمے کے اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ ملی، آخر اسے بے ہوش کرنے والی دوائی لگانا پڑی۔جسے کے بعد اسے پکڑ کر حوالات میںبند کردیا گیا ۔ماہرین نے بتایا کہ بکری اب ٹھیک ٹھاک ہے اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔