- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
پلان سی کے تحت کل سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوں گے، اکرم درانی
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔
اس موقع پر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبائی قیادت بیٹھے گی اور پلان سی کو عملی جامہ پہنانے پر غور کرے گی، کل سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی روزانہ سماعت کا مطالبہ منظور ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اکرم خان درانی نے کہا کہ یہ تو کمال ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، عمران خان کو چاہیے کہ پہلے ہی اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ اب ختم ہوچکا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف مہم میں پہلے آزادی مارچ کیا اور اسلام آباد کے گراؤنڈ میں دھرنا اور جلسہ کیا۔ پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند کرکے احتجاج کیا گیا اور اب پلان سی کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔