حکومت پنجاب کا اسموگ کے باعث کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان  

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2019
چھٹی کا اعلان فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے لئے کیا گیا    

چھٹی کا اعلان فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے لئے کیا گیا    

لاہور: حکومت پنجاب نے اسموگ کے باعث کل سرکاری اور پرائیوٹ اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے کل سرکاری اور پرائیوٹ اسکول بند رکھنے کا اعلان اسموگ کے باعث کیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 22 نومبر بروز جمعہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، چھٹی کا اعلان فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے لئے کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔