زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2019
سرکاری ذخائر  4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک ۔فوٹو:فائل

سرکاری ذخائر 4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک ۔فوٹو:فائل

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں  4 کروڑ 1 لاکھ  ڈالرز کی کمی ہوئی اور مجموعی ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 1 لاکھ  ڈالرز کی کم رہی، تاہم اس دوران سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، اور 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق  4 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 49 لاکھ  ڈالرز کی کمی سے 7 ارب 2 کروڑ 2 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔