بھارتی ریاست کیرالا کے اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2019
متاثرہ بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا

متاثرہ بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا

کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا کے اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی جب کہ غفلت برتنے پر کلاس ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے سرکاری اسکول میں کلاس کے اندر سانپ گھس آیا جس نے پانچویں جماعت کی طالبہ شیھالا شیرن کو کاٹ لیا تاہم کلاس میں موجود ٹیچر کی جانب سے بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتی گئی جس کے باعث انہیں معطل کردیا گیا۔

دوسری جانب طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ جب ہم بچی کو لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں سانب کے زہر کے خلاف ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے دوسرے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، پھر تیسرے اس کے بعد چوتھے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یکساں صورت حال کا سامنا کرنا پڑا اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے  بچی کو  90 کلو میٹر دور بڑے اسپتال لے جانے کا کہا گیا جس کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی  اورہماری بیٹی انتقال کرگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔