گوشوارے جمع کرانے پر مزید 6 ارکان کی رکنیت بحال

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 اکتوبر 2013
پنجاب  کے 2 بلوچستان اسمبلی کی  خاتون رکن اورکے پی کے اسمبلی کے رکن شامل ہیں.فوٹو: فائل

پنجاب کے 2 بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن اورکے پی کے اسمبلی کے رکن شامل ہیں.فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 6 ارکان کی رکنیت بحال کردی۔

ان میں پنجاب اسمبلی کے 2 ارکان مسعودشفقت ،علی عباس ، سندھ سے محمدعلی بھٹو، خاتون رکن ثانیہ، بلوچستان اسمبلی کی  خاتون رکن شمع اسحاق بلوچ  اورکے پی کے اسمبلی کے رکن محمد عارف شامل ہیں۔ اب اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ممبران کی تعداد 8 رہ گئی ہے جن میں سینیٹر مصطفی کمال بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔