کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
 واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں سب انسپکٹرعبد الغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اورکانسٹیبل محمد علی شاہ کوحراست میں لے لیا گیا فوٹو: فائل

واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں سب انسپکٹرعبد الغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اورکانسٹیبل محمد علی شاہ کوحراست میں لے لیا گیا فوٹو: فائل

 کراچی: فریئرہال کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے۔ فریئرہال کے قریب گِزری پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کارسوارجاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا۔  پولیس فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ نبیل ہوڈ بائے کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں رضا امام زخمی ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی ساوتھ شیرازنذیرنے بتایا واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں سب انسپکٹرعبد الغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اورکانسٹیبل محمد علی شاہ کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اوراہلکاروں کا اسلحہ تحویل میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔