چوہدری شوگر ملز کیس؛ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع۔ فوٹو: فائل

یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع۔ فوٹو: فائل

 لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، جب ریفرنس دائر ہوگا تب مریم نواز کو بلوا لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔