- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
افغانستان میں بھارت اور امریکا کا گٹھ جوڑ بے نقاب
واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے افغانستان میں بھارتی کردار کی نہ صرف تعریف کی ہے بلکہ بھارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڈسن انسٹيٹيوٹ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں امریکی محکمہ خارجہ کی نگراں اہلکار نينسی ايزو جيکسن نے بھارتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امريکا افغانستان ميں طويل المدتی بنيادوں پر بھارتی کردار کا خواہش مند اور حامی ہے۔
نینسی ایزو جیکسن نے مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان ميں بھارت کی جانب سے کی گئی 3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمايہ کاری اور ’معاونت‘ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افغان تنازع کے حل کے لیے بھارتی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گی۔
یہ خبر پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان
افغانستان میں سرمایہ کاری کے نام پر بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کے حوالے سے پاکستان سمیت دیگر ہمسائیہ ممالک نے بھی کئی بار عالمی طاقتوں کو متوجہ کیا ہے، قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں بھی بھارت نے فریق بننے کی کوشش کی تھی جسے طالبان نے بھی یکسر مسترد کردیا تھا۔
اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ کی اہلکار کا افغانستان میں بھارتی کردار کی تعریف و توصیف کرنا اور صدر ٹرمپ کا افغان امن مذاکرات سے کترانا، خطے میں بدلتی ہوئی کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔