باچا خان ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ فوٹو: فائل

حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ فوٹو: فائل

پشاور: مسافر کے سامان سے باچا خان ائیر پورٹ پر سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہونے کے بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے سکیورٹی فورسز کی وردیاں برآمد ہوئیں، مسافر باچا خان ائیر پورٹ سے نجی ائیر لائن کے زریعے دوہا جا رہا تھا، سکیورٹی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے وردیاں قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔