جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے

اسلام آباد: جسٹس گلزاراحمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بعد جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے اور وزارت قانون وانصاف نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس  نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی جو منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجی جائے گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکو ریٹائر ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔