پنجاب حکومت کو سکوک بانڈ جاری کرنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
پنجاب حکومت 30 ارب روپے سے زائد کے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کر سکے گی

پنجاب حکومت 30 ارب روپے سے زائد کے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کر سکے گی

اسلام آباد /لاہور: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو سکوک بانڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو سکوک بانڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت صوبائی حکومت 30 ارب روپے سے زائد کے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کر سکے گی۔

سکوک بانڈ کے اجرا کی اجازت ملنے کے بعد پنجاب حکومت وسائل بڑھانے اور کم شرح پر قرضہ حاصل کرسکے گی جب کہ  ترقیاتی اسکیموں میں فنڈز بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا سکے گا۔

حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے اگست 2018سے بانڈ جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی جب کہ صوبائی حکومت نے رواں مالی سال اب تک اسٹیٹ بینک یا مرکزی حکومت سے تاحال کوئی بھی قرضہ حاصل نہیں کیا۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  سکوک بانڈ جاری کرنے کی اجازت ملنے کے بعد حکومت پنجاب سکوک بانڈ جاری کرنے سے متعلق پالیسی تیار کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔