سندھ حکومت کا اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
اسلحہ لائسنس کا اجرا سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت کیا جائے گا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

اسلحہ لائسنس کا اجرا سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت کیا جائے گا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ داخلہ  نے سندھ  بھر میں اسلحہ لائسنس کےاجرا پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس صوبائی محکمہ داخلہ نے  صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ مقررہ کوٹہ کےتحت اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائےگا، غیر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے جب کہ کا اجرا کیاجائےگا، اسلحہ لائسنس کا اجرا سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔