کراچی میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 70 سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اکتوبر 2013
گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرز. فوٹو: فائل

کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 70  سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اور پولیس نے لیاری اور شہر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 70 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے  نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سمیع نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان موقع سےفرار ہوگئے، پولیس نے گلشن اقبال بلاک ٹو میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں پانی پینے کے بہانےگھستے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔