بھارت میں لڑکی نے فیس بک اور موبائل کے زیادہ استعمال سے روکنے پر خودکشی کرلی

اے ایف پی  جمعـء 25 اکتوبر 2013
لڑکی کے کمرے سے ملنے والے خط میں فیس بک اور موبائل کے استعمال سے روکنے کو خودکشی کی وجہ بتایا گیا ہے۔  فوٹو: فائل

لڑکی کے کمرے سے ملنے والے خط میں فیس بک اور موبائل کے استعمال سے روکنے کو خودکشی کی وجہ بتایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: مغربی بھارت میں  لڑکی نے والدین کی جانب سے فیس بک اور موبائل فون کے زیادہ استعمال سے روکنے پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق ریاست مہاراشتڑا کے شہر پربھانی میں 17 سالہ ایشوریا داھیوال کا فیس بک اور موبائل کے مسلسل استعمال پر اپنے والدین کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، لڑکی کے والدین نے اسے فیس بک اور موبائل کے دن بھر استعمال کے بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا کہا  اور اس دوران ایشوریا داھیوال کی والدین کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد ان نے خود کو اپنے کمرے میں بند کرکے خودکشی کی۔ ایشوریا داھیوال کے کمرے سے ملنے والے خط میں خودکشی کی وجہ والدین کا جھگڑا اور فیس کے استعمال روکنا لکھا گیا ہے جس کا پولیس کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔