پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم اسے گرا بھی سکتے ہیں، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اکتوبر 2013
بھارت کے کچھ اپنے ایشوز ہیں جس کے باعث وہ ہم سے چھیڑچھاڑ کررہا ہے تاہم وہ باز نہ آیا تو ہم اپنا دفاع کریں گے،رانا تنویر فوٹو:فائل

بھارت کے کچھ اپنے ایشوز ہیں جس کے باعث وہ ہم سے چھیڑچھاڑ کررہا ہے تاہم وہ باز نہ آیا تو ہم اپنا دفاع کریں گے،رانا تنویر فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم جب چاہیں اسے گرا بھی سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بھارت کے کچھ اپنے ایشوز ہیں جس کے باعث وہ ہم سے چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، بھارت کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز رہنا چاہئے، ہم ہمسایوں سے امن سے رہنا چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت باز نہ آیا تو ہمیں حق ہے کہ ہم دفاع کریں اور ہم دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت کنٹرول لائن پر امن تباہ کر رہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو انتخابات کی خاطر امن کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی ہے اور ہم ڈرون گراسکتے ہیں جس پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ تو کیا ڈرون گرانے کی جرات نہیں ہے جس پر رانا تنویر نے کہا کہ جرات تو ایک منٹ کا کام ہے لیکن کچھ فیصلے بہت سوچھ سمجھ کر کرنے ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔