پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفیٰ

عباس رضا  جمعـء 22 نومبر 2019
سبحان احمد نومبر کے اوائل میں رخصت پر چلے گئے اور نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے استعفی دیدیا

سبحان احمد نومبر کے اوائل میں رخصت پر چلے گئے اور نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے استعفی دیدیا

 لاہور: چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان وسیع تر اختیارات کے مالک ہیں اور اسی بات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور وسیم خان کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔  اس صورتحال میں سبحان احمد نومبر کے اوائل میں ہی رخصت پر چلے گئے اور بالآخر نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے استعفی دیدیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی میں بطور ایم ڈی اور پھر سی ای او چارج سنبھالنے کے بعد وسیم خان مسلسل اصرار کرتے رہیں کہ ان کا اور سبحان احمد کا اپنا دائرہ کار ہے اور اختیارات کی جنگ کا کوئی خدشہ نہیں تاہم بعد ازاں صورتحال مختلف نظر آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔