عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کرکے دکھائیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
عمران خان 22 کروڑ عوام پر رحم کھائیں جو ان کی لاعلمی، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کی وجہ سے بھگت رہے ہیں، احسن اقبال

عمران خان 22 کروڑ عوام پر رحم کھائیں جو ان کی لاعلمی، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کی وجہ سے بھگت رہے ہیں، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مسٹر پرائم ڈس انفارمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایئر ایمبولینس کے اسی حصے کی تصاویر دیکھیں جو وہ دیکھنا چاہتے تھے اس ایئر ایمبولینس کا دوسرا حصہ جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر کچھ کر سکتے ہیں، یا ملک کی 22 کروڑ عوام پر رحم کھائیں جو آپ کی لاعلمی، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کی وجہ سے بھگت رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔