دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق پر جملے کسنے والے 2 شائقین کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا

اے ایف پی  جمعـء 25 اکتوبر 2013
دونوں افراد کو مصباح الحق کی شکایت پر گراؤنڈ سے نکالا گیا۔ فوٹو: فائل

دونوں افراد کو مصباح الحق کی شکایت پر گراؤنڈ سے نکالا گیا۔ فوٹو: فائل

دبئی ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کپتان مصباح الحق پر جملے کسنے والے 2 شائقین کو سیکورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کپتان مصباح الحق نے کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل سیکورٹی اہلکاروں کو شکایت کی کہ گراؤنڈ میں موجود 2 افراد ان پر جملے کس رہے ہیں، مصباح الحق کی شکایت پر سیکورٹی اہلکاروں نے 2 افراد کو گراؤنڈ سے نکال دیا، گراؤنڈ سے نکالے گئے افراد کی شناخت صدیق امین اور مشتاق امین کے ناموں سے ہوئی۔

دبئی اسپورٹس سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت گراؤنڈ میں کھلاڑیوں پر جملے کسنا اور ان کے حلاف بے ہودہ زبان کا استعمال ممنوع ہے، مصباح الحق نے درست طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے امپائرز سے دونوں افراد کی شکات کی جنہوں سے اس کی اطلاع میچ ریفری کو دی، معاملہ جب سیکورٹی اسٹاف تک پہنچا تو دونوں افراد کو شناخت کے بعد گراؤنڈسے نکال دیا  گیا۔

گراؤنڈ سے نکالے گئے شخص صدیق امین نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ابوظہبی سے میچ دیکھنے کے لیے دبئی آئے تھے اور انہوں کسی بھی قسم کی بیہودہ زبان استعمال نہیں کی، ہم نے صرف مصباح الحق سے یہ کہا تھا کہ یونس خان کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔