بنگلہ دیش سے دبئی آنے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے 33 کلو سونا برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اکتوبر 2013
ایک بنگلہ دیشی مسافر سونے سے بھرا بیگ دبئی منتقل چاہتا تھا،دبئی پولیس فوٹو: فائل

ایک بنگلہ دیشی مسافر سونے سے بھرا بیگ دبئی منتقل چاہتا تھا،دبئی پولیس فوٹو: فائل

دبئی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنگلہ دیش سے آنے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں چھپایا گیا 33 کلوگرام سونا برآمد کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش سے دبئی پہنچنے والی ’’فلائی دبئی‘‘  کی پرواز پر ایئرپورٹ آرمڈ پولیس  کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور جہاز کے ٹوائلٹ میں چھپایا گیا 33 کلوگرام سونا قبضے میں لے لیا، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک بنگلہ دیشی مسافر سونے سے بھرا بیگ دبئی منتقل چاہتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔