دبئی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اکتوبر 2013
امپائرز نے پاکستان کو 5 اضافی رنز دیئے اور بال بھی تبدیل کر دی۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین شاٹ

امپائرز نے پاکستان کو 5 اضافی رنز دیئے اور بال بھی تبدیل کر دی۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین شاٹ

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران جنوبی افریقا کے کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے جس پر امپائرز نے پاکستان کو 5 رنز اضافی دے دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا کے کھلاڑی ڈپلیسی  اپنے ٹراؤزر کی زپ کے ساتھ بال ٹمپرنگ کررہے تھے کہ کیمرے کی آنکھ نےان مناظر کو محفوظ کر لیا، امپائرز روڈ ٹکر اور آئن گولڈ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کو 5 اضافی رنز دے دیے جب کہ بال بھی تبدیل کر دی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیل کے دوران فوری طور پر امپائرز نے فیصلہ کردیا ہے تاہم میچ ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو امپائرز اور میچ ریفری کی جانب سے طلب کیا جائے گا اور ان پر 2 سے 3 میچوں کی پابندی سمیت دیگر سزائیں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔