- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
فلم اسٹارشان اداکاری کے بعد کرکٹ میں بھی چھا گئے
لاہور: فلم اسٹار شان اداکاری کے بعد کرکٹ میں بھی چھا گئے شان پہلی ایف بی آر ریلوے سینئرز کرکٹ چیمپئن شپ میں انکم ٹیکس کے خلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رنز بنانے میں کامیاب رہے اورناٹ آؤٹ رہے۔
فلم اسٹار شان صرف 46رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ میچ کے دوران لاہور اسپارٹنز کو انکم ٹیکس کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔ ریس کورس پارک کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور اسپارٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
ملک شاہد 48 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے جبکہ فلم اسٹار شان شاہد نے 42 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ انکم ٹیکس سینئرز کی طرف سے محمد اکبر اور میاں یاسر نے تین، تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ انکم ٹیکس سینئرز نے 20.2 اوورزمیں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پوراکرلیا۔
عزیز الرحمان اور جنید شیخ نے 38 ،38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور اسپارٹنز کی طرف سے فلم اسٹار شان شاہد نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، خالد چشتی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ طارق سلمان، شاہد اکرم امپائر جبکہ سجاد احمد اسکورر تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔