دیر کوہستان میں کار دریا میں جا گری، ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق 

نمائندگان ایکسپریس  اتوار 24 نومبر 2019
بریکوٹ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی، اکٹھے 6 جنازے اٹھنے پرگاؤں میں کہرام۔ فوٹو: ایکسپریس

بریکوٹ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی، اکٹھے 6 جنازے اٹھنے پرگاؤں میں کہرام۔ فوٹو: ایکسپریس

واڑی / دیربالا: دیر کوہستان میں گاڑی دریائے کوہستان میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، کوئی سوار زندہ نہ بچ سکا۔

گزشتہ روز دیربالا کوہستان میں باڈا سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 6 افراد کار میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں جا رہے تھے کہ بریکوٹ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے کوہستان میں جا گری، حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد جاں بحق ہو گئے،جن میں مرتضیٰ ولد لعلی، فاروق ولد گل فقیر، عثمان ولد اسلام، اقبال ولد اکبر، فرہاد ولد رقیب اور ڈرائیور نور اسلام ولد علی رحمان ساکنان باڈا شامل ہیں۔

بعدازاں مساجد میں اعلانات پر لوگ گھروں سے نکل آئے اور جائے حادثہ پر پہنچ کر دریا سے نعشیں نکالیں بعد ازاں ایک ہی خاندان کے 6 جنازے اٹھنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔