2018 ورلڈ کپ فٹبال: سیاہ فام پلیئرز کے بائیکاٹ کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 26 اکتوبر 2013
سی ایس کے اے ماسکو کیخلاف 2-1 سے چیمپئنز لیگ فتح کے دوران نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔طور۔
فوٹو: فائل

سی ایس کے اے ماسکو کیخلاف 2-1 سے چیمپئنز لیگ فتح کے دوران نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔طور۔ فوٹو: فائل

ماسکو: مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر یحییٰ طورے کہتے ہیں کہ اگر روس نے فٹبال اسٹینڈز میں نسل پرستی پر قابو نہ پایا تو سیاہ فام پلیئرز ملک میں ہونے والے2018  ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

طورے نے کہا تھا کہ گذشتہ بدھ کو سی ایس کے اے ماسکو کیخلاف 2-1 سے چیمپئنز لیگ فتح کے دوران نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا، فیفا نے اب یوئیفا کو روسی کلب کے خلاف ڈسپلنری اقدامات کیلیے مجبور کیا ہے ، حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کو ایسے واقعات کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی میڈیا نے طورے کے حوالے سے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہوگا، اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری روس میں ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہے، ہم نہیں آئیں گے۔ معاملہ یورپیئن فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کیلیے بھی پریشانی کا سبب ہے جس نے اس ہفتے کو ’یورپ میں نسلی امتیاز کے خلاف فٹبال کا ہفتہ‘منانے کا اعلان کیا ہے۔ سی ایس کے اے نے طورے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ان پر تعجب اور مایوسی ہوئی۔ طورے نے کہا کہ ماسکو میں ان کی جو بے عزتی ہوئی وہ سابقہ کلب کیلیے کھیلتے ہوئے یوکرین میں مخالفت سے کہیں زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔