بھارت، فیس بک اور موبائل کے زیادہ استعمال سے منع کرنے پر لڑکی کی خود کشی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 26 اکتوبر 2013
ایشوریاداھیوال کی والدین کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعداس نے کمرابند کرکے خودکشی کرلی۔ فوٹو: فائل

ایشوریاداھیوال کی والدین کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعداس نے کمرابند کرکے خودکشی کرلی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں  لڑکی نے والدین کی جانب سے فیس بک اورموبائل فون کے زیادہ استعمال سے روکنے پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق پربھانی میں17سالہ ایشوریاداھیوال کے والدین نے اسے فیس بک اورموبائل کے دن بھراستعمال کے بجائے اپنی تعلیم پرتوجہ دینے کاکہا۔ ایشوریاداھیوال کی والدین کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعداس نے کمرابند کرکے خودکشی کرلی۔ ایشوریاداھیوال کے کمرے سے ملنے والے خط میں خودکشی کی وجہ والدین کا جھگڑااور فیس بک کے استعمال سے روکنالکھا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔