مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکا، 2 ایف سی اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اکتوبر 2013
پولیس نے  دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

بلوچستان: مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زائرین کی بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر مشکوک گاڑی کھڑی دیکھ کر بس میں سوار ایف سی اہلکار چیک کرنے کے لئے گاڑی کے قریب پہنچے تو دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تاہم بس اور مسافر محفوظ رہے، پولیس نے  دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی، مشکوک گاڑی میں کوئی شخص سوار نہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔