- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کراچی: لیاری میں گینگ وارکے گروپوں میں تصادم، 9 افراد ہلاک، شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی
کراچی: لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وار گروپوں کے درمیان تیسرے روز بھی تصادم جاری ہے اور مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں آج پر تشدد کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے سنگھو لین، کلاکوٹ، باوا پٹ،چاکیواڑا، کمیلہ اسٹاپ، بغدادی اور علی ہوٹل میں گزشتہ 3 روز سے جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، اس کے علاوہ یوسف گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پرجاتے ہوئے اے ایس آئی خورشید احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول موچکو تھانے میں تعینات تھا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاری کے ہی علاقے بہار کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
ایس ایس پی کراچی جنوبی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ لیاری کی موجودہ صورت حال کئی سالوں سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے، اسے صحیح کرنےمیں وقت لگے گا،پولیس اور رینجرز جب بھی کسی جرائم پیشہ شخص کی معلومات ملتی ہے،کارروائی کرتےہیں اسی وجہ سے لیاری کا کافی علاقہ کلیئرکردیا گیا ہے جلد ہی باقی علاقے سے بھی مجرموں کا صفایا کردیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، ویسٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 30 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں 12 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، دوسری جانب رینجرز کا بھی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔