نوید اکرم چیمہ کو نیا چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کردیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اکتوبر 2013
نوید اکرم چیمہ سیکریٹری ہاؤسنگ کے طورپر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ فوٹو فائل

نوید اکرم چیمہ سیکریٹری ہاؤسنگ کے طورپر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آ باد: وزیراعظم نوازشریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجرنوید اکرم چیمہ کوپنجاب کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نوید اکرم چیمہ کی بطور چیف سیکریٹری پنجاب تقرری کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوید اکرم چیمہ کو نیا چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کردیا گیا۔

نویداکرم چیمہ سینیئر بیوروکریٹ  اور گریڈ 22 کے افسر ہیں، وہ سیکریٹری ہاؤسنگ کے طورپر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جبکہ نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجر کے عہدے پر بھی فائض رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔