آئی سی سی کو ٹیمپرنگ کےخلاف تمام کھلاڑیوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنا چاہئے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اکتوبر 2013
دوسرے ٹیسٹ میں بیٹس مینوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ دوسرے اور تیسرے دن بہتر کارکردگی دکھاتے، شاہد آفریدی   فوٹو؛ایکسپریس نیوز

دوسرے ٹیسٹ میں بیٹس مینوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ دوسرے اور تیسرے دن بہتر کارکردگی دکھاتے، شاہد آفریدی فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو کرکٹ اصولوں کے تحت بال ٹیمپرنگ کے خلاف تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات  کرتےہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو سب ٹیموں کو ایک ہی لیول پر رکھ کر ہی فیصلہ کرنا چاہئے، صرف ہمارے کرکٹرزکے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی بہتر جانتی ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی سے کیا بات کرنی ہے اور ایسا صرف ہمارے خلاف ہی کیوں ہوتا ہے، میرے خیال میں آئی سی سی کو اس پر غور پر پڑے گا۔

قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس سے متعلق بات کرتےہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹس مینوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ دوسرے اور تیسرے دن بہتر کارکردگی دکھاتے لیکن اب جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریزبرابر کرنے کےلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہتر کارکردگی دکھائی جس کا رزلٹ بھی نظرآیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔