موسم سرما کی سوغات

 منگل 26 نومبر 2019
بنائیے اپنی پسند کے مزیدار سوپ۔

بنائیے اپنی پسند کے مزیدار سوپ۔

قیمے والا سوپ
اجزا:
مرغی کا قیمہ (250 گرام)
مرغی کی یخنی (6 پیالی)
انڈے (چار عدد)
پیاز (تین عدد)
کھمبی باریک کٹی ہوئی (ایک پیالی)
گاجر، چوپ کی ہوئی (ایک عدد)
باریک کٹی ہوئی ادرک (ایک انچ کا ٹکڑا)
کورن فلور، پانی میں گھلا ہوا (آدھی پیالی)
سویا سوس (چار کھانے کے چمچے)
کُٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
نمک (حسب ذائقہ)
تیل (تین کھانے کے چمچے)
ہری پیاز، چوپ کی ہوئی (سجاوٹ کے لیے)

ترکیب:
انڈے کی سفیدی اور زردی الگ کر کے زردیاں پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے زردیوں کو آملیٹ کی طرح سے تلیں اور نکال کر باریک پٹیاں کاٹ لیں۔ د یگچی میں یخنی ابالیں، اس میں قیمہ، کھمبی، گاجر، پیاز اور ادرک، کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں۔ ابلنے لگے تو چمچاہ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ کارن فلور ڈال کر گاڑھا کریں۔ اس میں سویا سوس اور ہری پیاز ملاکر چند منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد سفیدیوں کو پھینٹیں اور آہستہ آہستہ کر کے سوپ میں ملائیں اور پیالے میں نکال لیں۔ مزے دار سوپ انڈے کی پٹیوں اور ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔

۔۔۔
کریم آف چکن سوپ
اجزا:
مرغی کی یخنی (ایک لیٹر)
اُبلا ہوا مرغی کا گوشت ( ایک پیالی)
نمک(حسب ذائقہ)
کالی مرچ پاؤڈر (حسب ضرورت)
رائی (حسب ضرورت)
دودھ (ایک پیالی)
کریم (ایک پیالی)
چکن پاؤڈر (ایک چائے کا چمچا)
جائفل پاؤڈر (چٹکی بھر)

ترکیب:
رائی شامل کرکے ایک درمیانی پتیلی میں چکن کی یخنی ڈال کر پکائیں اور پھر اس میں کالی مرچ اور چکن پاؤڈر بھی شامل کردیں اور چمچا چلاتے رہیں اور ایک کپ پانی اور کریم کے ساتھ جائفل بھی ڈال دیں۔ اب درمیانی آنچ پر ڈیڑھ گھنٹے تک ابلنے دیں اور پھر اسے چھلنی سے چھان کر پیالے میں نکال لیں، اُبلا ہوا باریک کٹا مرغی کا گوشت ڈالیں اور سرو کریں۔

۔۔۔
آلو کا سوپ
اجزا:
آلو (دو عدد)
میدہ (دو کھانے کے چمچے)
پسی ہوئی سفید مرچ (ڈیڑھ کھانے کا چمچے)
تازہ دودھ (ایک پیالی)
تازہ کریم (دو کھانے کے چمچے)
پیاز،چوپ کی ہوئی (دو کھانے کے چمچے)
تیز پتا (ایک عدد)
مرغی کی یخنی (چار پیالی)
نمک (حسب ضرورت)،
مکھن (دو کھانے کے چمچے)
اجیناموتو (چھڑکنے کے لیے)

ترکیب:
آلو چھیل کر کاٹ لیں۔ پھر ایک د یگچی میں یخنی ابالیں۔ اس میں آلو تیز پتا اور پیاز ڈال کر آلو گل جانے تک پکائیں۔ سوس پین میں مکھن پگھلا کر میدہ، سفید مرچ اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ چولہے سے اتار کر دودھ ملائیں۔ اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کر ساس کو خوب گاڑھا کر لیں۔ اسے یخنی والی د یگچی میں میں ڈالیں اور دس منٹ تک پکا کر پیالوں میں نکال لیں۔ مزے دار سوپ کوکریم سے سجا کر اجیناموتو چھڑک دیں۔

۔۔۔
مٹر پالک والا سوپ
اجزا:
مٹر( ایک پیالی)
پالک، کٹا ہوا(ایک پیالی)
ہرادھنیا (حسب ضرورت)
دودھ (دو پیالی)
جائفل پائوڈر (ایک چٹکی)
سویا سوس (دو کھانے کے چمچے)
مکھن (دو کھانے کے چمچ)
کورن فلور (آدھا کھانے کا چمچا)
انڈے، پھینٹے ہوئے (دو عدد)
سفید مرچ کا پائوڈر (حسب ضرورت)
نمک (حسب ضرورت)
ترکیب:
ایک سوس پین میں بٹر گرم کرکے اس میں کٹا ہوا پالک اور مٹر ڈال کر تھوڑا سا فرائی کریں، پھر چھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے دیں۔ جب مٹر گل جائے تو اس آمیزے کو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔ اس کے بعد اسے سوس پین میں ڈال دیں اور اس میں دودھ، وائٹ پیپر، جائفل پائوڈر، نمک ملا کر تھوڑا پکنے دیں۔
ایک پیالے میں آدھی پیالی ٹھنڈے پانی میں کورن فلور گھول کر اس سوپ میں ملا دیں۔ اب پھینٹے ہوئے انڈوں کو بھی سوپ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ملا دیں، ساتھ ہی سویا سوس بھی ملا دیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے گرم گرم پیش کریں۔ سردیوں میں یہ سوپ جسم کو توانائی بخشتا ہے اور بچوں بڑوں کو نہایت مزے دار لگتا ہے۔

۔۔۔
سبزیوں کا سوپ
اجزا :
اُبلی ہوئی اسپیگٹی (200گرام)
چکن کیوب (دو عدد)
گاجر،چوکور کٹی ہوئی (ایک عدد)
چقندر، چھلا اور چوکو رکٹا ہوا (ایک عدد)
مٹر، ابلی ہوئی (ایک چوتھائی پیالی)
ٹماٹر،کٹے اور ابلے ہوئے(دو عدد)
پیاز،باریک کٹی ہوئی(ایک عدد)
لہسن، چوپ کیا ہوا (ایک جوا)
کُٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)
ہرا دھنیا، چوپ کیا ہوا (ایک کھانے کا چمچا)
ہری مرچیں،چوپ کی ہوئی (تین عدد)
پانی (ڈیڑھ پیالی)
نمک (حسب ذائقہ)
گھی (ایک کھانے کا چمچا)

ترکیب:
دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز اور لہسن ہلکی بادامی کریں، پھر پانی اور چکن کیوب ڈال کر ابالیں، پھر بند گوبھی، چقندر، گاجر، ٹماٹر، کالی مرچ اورنمک ڈال کر پکائیں۔ ایک ابال آجائے تو مٹر ملا کر چند منٹ پکائیں، پھر اسپیگھٹی ملائیں اور ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

۔۔۔
ہاٹ اینڈ سار سوپ
اجزا:
چلی سوس (دو کھانے کے چمچے)
کارن فلور (ڈھائی کھانے کا چمچا)
سویا سوس(ایک کھانے کا چمچا)
سرکہ (دو کھانے کے چمچے)
کٹی ہوئی شملہ مرچ (دو کھانے کے چمچے)
کٹی ہوئی ہری پیاز (دو کھانے کے چمچے)
ٹومیٹو سوس (دو کھانے کے چمچے)
کٹی ہوئی گاجر (دو کھانے کے چمچے)
کٹی ہوئی بند گوبھی (ایک چوتھائی پیالی)
ٹوفو، باریک سلائس (تین چار کھانے کے چمچے)
پسی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
چینی (آدھا چائے کا چمچا)
نمک (حسب ذائقہ)
پانی (چار پیالی)

ترکیب:
ایک برتن میں چار پیالی پانی، دو کھانے کے چمچے چلی سوس، ایک کھانے کا چمچا سویا سوس، دو کھانے کے چمچے سرکہ، دو کھانے کے چمچے ٹماٹو سوس، آدھا چائے کا چمچا، چینی حسب ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچا، پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر ابال آجانے تک پکائیں۔ اس کے بعد دو کھانے کے چمچے، کٹی شملہ مرچ، دو کھانے کے چمچے کٹی ہری پیاز، دو کھانے کے چمچے، کٹی گاجر اور ایک چوتھائی پیالی، کٹی بند گوبھی بھی شامل کر دیں۔ مزید چند منٹ تک پکائیں کہ سبزیاں تھوڑی نرم ہو جائیں۔ اب ڈیڑھ کھانے کا چمچا کورن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کر دیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ آخر میں تین چار کھانے کے چمچ باریک سلائس میں کٹے ٹوفو ملائیں اور گرما گرم نوش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔