ٹنڈو جام میں فائرنگ، چانڈیو برادری کے2افراد جاں بحق

نامہ نگار  اتوار 27 اکتوبر 2013
 متوفیان کا تعلق قمبر علی خان ضلع لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے۔

متوفیان کا تعلق قمبر علی خان ضلع لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے۔

ٹنڈو جام:  ٹنڈوجام کے علاقے علی آباد ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چانڈیو برادری کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے علی آباد ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چانڈیو قبیلے سے تعلق رکھنے والے 2 افراد عباس چانڈیو اور حیات چانڈیو پر اندھا دھند فائرنگ کر سی جس سے دونوں شدید زخمی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔

انھیں تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ متوفیان کا تعلق قمبر علی خان ضلع لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔