لیاری میں مکان سے2مغوی بازیاب،3 گینگ کارندے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 اکتوبر 2013
رینجرز نے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہباز اور سلیم کو گرفتار کر کے ایس ایم جی ، منی سب مشین گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔ ۔فوٹو: فائل

رینجرز نے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہباز اور سلیم کو گرفتار کر کے ایس ایم جی ، منی سب مشین گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔ ۔فوٹو: فائل

کراچی:  رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے گورچانی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کر اکر لیاری گینگ وار کے کارندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لیاری کے علاقے گورچانی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر رسیوں میں جکڑے ہوئے 2 مغویوں مروان شعیب اور ذیشان علی کو بحفاظت بازیاب کر کے 3 ملزمان محمد سلیم ، شہباز اور سلیم کو گرفتار کر کے ایس ایم جی ، منی سب مشین گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور انھوں نے بازیاب ہونے والے مغویوں کو مخبری کے شبے میں 3 روز قبل اغوا کیا تھا جو کہ لیاری ہی کے رہائشی ہیں تاہم رینجرز کی بروقت کارروائی کے ذریعے مغویوں کو بازیاب کرالیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔