بلاول اورعمران قوم کے ساتھ مسلسل مذاق کررہے ہیں، شیخ رشید

عمیر علی انجم  اتوار 27 اکتوبر 2013
ملک اس بات کامتحمل نہیں ہوسکتا کہ بیان بازی میں وقت گزار دیا جائے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ملک اس بات کامتحمل نہیں ہوسکتا کہ بیان بازی میں وقت گزار دیا جائے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواورعمران خان قوم کے ساتھ مسلسل مذاق کررہے ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کا جو بھی جھگڑا ہے آپس میں حل کریں یوں بیان بازی سے عوام کوبیوقوف نہ بنائیں اب ملک اس بات کامتحمل نہیں ہے کہ بیان بازی سے وقت گزاردیاجائے جوبھی حکومت منتخب ہوکر جس صوبے میں آئی ہے اسے کام کرکے دکھانا ہوگا۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کودیکھتے ہوئے یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ اب پاکستان مزیدبدتری کی طرف جارہاہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکراس مسئلے پر سوچنے کی ضرورت ہے نہ کہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف رہیں،اس وقت پورے ملک کاایک جیساحال ہے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے کیلیے حکومت اپنے ہونے کا احساس دلانا ہوگا، وفاقی وزیرداخلہ بذات خودہرمعاملے کوبہ غوردیکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔