گوجرانوالہ میں ننھی پری زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیتوں سے ملی

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 28 نومبر 2019
بچی کے ورثا کالاش جی ٹی روڈ پررکھ کراحتجاج،ملزم کوسرعام پھانسی کامطالبہ
۔ فوٹو: فائل

بچی کے ورثا کالاش جی ٹی روڈ پررکھ کراحتجاج،ملزم کوسرعام پھانسی کامطالبہ ۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ / سادھوکے:  ایمن آباد کے علاقہ کوٹ محمدشفیع میں ننھی پری زیادتی کے بعد قتل ہو گئی جب کہ ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے لاش کھیتوں سے برآمدکرلی۔

کوٹ محمدشفیع میں 8 سالہ بچی دو روز قبل گاؤں کی دکان سے مونگ پھلی لینے گئی تو لاپتہ ہوگئی۔ دکاندار سے پتہ چلا کہ 8سالہ بچی مونگ پھلی لے کر دکان سے نکلی توگاؤں کے رہائشی مستری عبدالغنی مغل کیساتھ سائیکل پر بیٹھی۔پولیس نے ملزم کوحراست میں لیا تو ملزم نے بچی کو زیادتی  کے بعد گلہ دبا کر قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر لاش کھیتوں سے مل گئی۔ بچی کی لاش ملنے پر ورثا اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے۔ ورثاء نے معصوم بچی کی لاش سڑک پر رکھ کر گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سرعام پھانسی پر لٹکایا۔ پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر ورثاء منشتر ہو گئے جب کہ سی پی او کا کہناہے کہ ملزم گرفتار ہے۔قرار واقعی سزادلوائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔